لاہور: چوری اور فراڈ کے الزام میں گرفتار دو خواتین دم توڑ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لاہور کے علاقے تھانہ ٹاؤن شپ میں چوری اور فراڈ کے الزام گرفتار دو خواتین دم توڑ گئیں۔ پولیس کے مطابق پولیس سٹیشن منتقلی کے دوران خواتین کی طبیعت بگڑ گئی تھی، ہسپتال پہنچانے کے دوران خواتین دم توڑ گئیں۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ دونوں خواتین کی موت منشیات کے زیادہ استعمال کے باعث ہوئی، ایمرجنسی 15کی کال پر آپریشنز وِنگ نے کارروائی کی اور خواتین کو حراست میں لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مدعیوں نے خواتین پر چوری اور دھوکا دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ خواتین کی طبیعت خراب ہونے پر ر یسکیو 1122 کو کال کرکے تھانے بلایا، ریسکیو ٹیم نے دونوں خواتین کو ہسپتال منتقل کیا، ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹر نے ایک خاتون کی موت کی تصدیق کردی اور دوسری خاتون بھی کچھ دیر بعد دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق دونوں خواتین پر کئی مقدمات درج تھے اور منشیات استعمال کرتی تھیں، دونوں کو مقدمہ درج کرنے کے بعد انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:گجنی اور لگان سےشہرت پانیوالے نامور بھارتی اداکار چل بسے ; فلم انڈسٹری میں سوگ کا سماں، ہر آنکھ اشکبار