خاتون فٹبالر یورپ پہنچنے کی کوشش کے دوران سمندر میں ڈوب گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مراکش کی خاتون فٹبالر فاتن بن عمر العزیزی اسپین کے علاقے سیوٹا پہنچنے کی کوشش کے دوران سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں موغریب ایتلیٹی کو تطوان کی نمائندگی کرنے والی فاتن بن عمر العزیزی کی اچانک موت نے مراکش، خصوصاً طنجہ کے فٹبال حلقوں کو سوگوار کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق فاتن العزیزی خطرناک سمندری راستے کے ذریعے سیوٹا جانے کی کوشش کررہی تھیں تاہم سفر کے دوران پیش آنے والے حادثے میں وہ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔
حالیہ دنوں میں شمالی مراکش سے سیوٹا کی جانب غیر قانونی طور پر ہجرت کی کوششوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں خراب سمندری حالات اور دیگر خطرات کے باعث متعدد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
فٹبالر کی وفات کے بعد ان کے ساتھی کھلاڑیوں، دوستوں اور مراکش کی فٹبال برادری نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں محنتی، باصلاحیت اور خوش اخلاق شخصیت قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 18 ویں منزل سے چھلانگ لگانے والی خاتون کرشماتی طور پر زندہ بچ گئی