ترکی سے غیر قانونی سرحد عبور کرنے پر ڈیپورٹ ہونے والے 10 پاکستانی شہریوں کیخلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)ترکی سے غیر قانونی سرحد عبور کرنے پر ڈیپورٹ ہونے والے 10 پاکستانی شہریوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تمام ڈیپورٹیز نے مختلف ایجنٹس کے ذریعے 2 لاکھ سے 12 لاکھ روپے تک ادائیگی کر کے غیر قانونی راستوں سے ترکی میں داخل ہونے کی کوشش کی،ترک پولیس نے انہیں مختلف اوقات میں گرفتار کر کے پاکستان ڈیپورٹ کر دیا۔
ڈیپورٹ ہونے والوں میں محمد نعیم ، تسوار حسین ، صفدر آزاد ،محمد صدائس ، محمد خالد ، قاضی ضیاء الرحمان ، حسن علی ،سہیل خان ،اسد علی ، عثمان نواز شامل ہیں۔
ڈیپورٹی محمد نعیم کے علاوہ تمام ڈیپورٹیز کا پاکستان سے روانگی کا کوئی ریکارڈ آئی بی ایم ایس میں موجود نہیں تھا ،محمد نعیم 19 نومبر 2025 کو تفتان کے راستے روانہ ہوا تھا،تمام ڈیپورٹیز کے ویزوں کا انتظام ارسلان ولد احسان، حاجی قاری، عرفان، عثمان اور دیگر ایجنٹس نے کیا تھا۔
ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ 1974 کی دفعات 3 اور 4 کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی جبکہ ملوث ایجنٹس کے کردار کا تعین تفتیش کے دوران کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خاتمے سے متعلق خبروں کی حقیقت سامنے آگئی