آزاد کشمیر انتخابات؛ پونچھ ڈویژن میں پولنگ ملتوی ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، الیکشن کمیشن

Aug 04, 2026 | 17:51:PM
آزاد کشمیر انتخابات؛ پونچھ ڈویژن میں پولنگ ملتوی ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، الیکشن کمیشن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سفیر رضا)الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر ںے 10 اگست کو ہونے والے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پونچھ اور سدھنوتی کے کچھ حلقوں میں پولنگ ملتوی ہونے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد اور خلافِ حقائق قرار دیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ پونچھ ڈویژن کے تمام حلقہ جات میں پولنگ 10 اگست کو الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہوگی۔

انہوں نے الیکشن ملتوی ہونے کی خبروں کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے  ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور 10 اگست کو مقررہ شیڈول کے مطابق اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں :  2026کا دوسرا سورج گرہن 12 اگست کو ہوگا