2026کا دوسرا سورج گرہن 12 اگست کو ہوگا

Aug 04, 2026 | 16:13:PM
2026کا دوسرا سورج گرہن 12 اگست کو ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)2026 کا دوسرا سورج گرہن 12 اگست کو ہوگا جومکمل گرہن ہوگا۔
یہ گرہن یورپ اور افریقا کے مختلف ممالک میں نظر آئے گا مگر صرف گرین لینڈ، آئس لینڈ، اسپین کے شمال اور پرتگال کے ایک کونے کے رہنے والے ہی مکمل سورج گرہن کا نظارہ کرسکیں گے۔
دیگر خطوں میں جزوی گرہن کو دیکھا جاسکے گا ، 12 اگست کو جزوی سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 34 منٹ پر ہوگا اور مکمل سورج گرہن رات 12 بج کر 12 منٹ پر ہوگا جبکہ اختتام رات 2 بج کر 58 منٹ پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی کی والدہ انتقال کر گئیں
اسپین میں ایک صدی سے زائد عرسے بعد مکمل سورج گرہن کو دیکھا جاسکے گا،آخری بار اسپین میں مکمل سورج گرہن کو 1912 میں ٹائی ٹینک کے ڈوبنے سے 2 دن قبل دیکھا گیا تھا،اسپین میں مکمل سورج گرہن کا نظارہ سورج غروب ہونے کے وقت ہوگا جو وہاں رہنے والوں کو مسحور کر دینے والا ہوگا،روس میں سورج طلوع اور غروب ہونے کے دوران جزوی سورج گرہن کا نظارہ ہوگا،سورج غروب ہونے کے وقت گرہن کئی برسوں بعد ہی دیکھنے میں آتا ہے۔