آئندہ 2 سے 3 روزتک مزید بارشیں:محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( احتشام کیانی)محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب کےمختلف علاقوں میں آئندہ 2 سے 3 روزتک مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
لاہورمیں آج بھی آسمان پربادل چھائے ہوئے ہیں اورمختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے،شہر میں بارشوں کا سلسلہ آئندہ 2 سے 3 روز تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گےاورمون سون بارشوں کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا،شہر میں وقفے وقفے سے تیز بارش متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مودی سرکارکی سرپرستی میں انتہاپسند ہندومسلمانوں کی شناخت مٹانےکے درپے
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آبادمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32اور کم سے کم 24سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے،مون سون سسٹم کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے اس لئے شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں،تیز بارش کے دوران ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے،آندھی اور گرج چمک کے دوران کھلے مقامات اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔