مودی سرکارکی سرپرستی میں انتہاپسند ہندومسلمانوں کی شناخت مٹانےکے درپے

Aug 04, 2026 | 09:23:AM
مودی سرکارکی سرپرستی میں انتہاپسند ہندومسلمانوں کی شناخت مٹانےکے درپے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مودی حکومت نےہندوتوا کے فروغ کیلئےانتہاپسند ہندووں کو مسلمانوں کیخلاف مظالم کی کھلی چھوٹ دیدی۔

ریاستی سرپرستی میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات کی مسماری اورعبادات پرجبراً پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں انتہاپسند ہندو تنظیم بجرنگ دَل نےمسلمانوں کی قبروں کو مسمارکردیا، لینڈ جہاد کا نام دے کر انتہاپسند ہندووں نےمزارکی مسماری کے دوران ڈھول بجا کر خوشی کا بھی اظہار کیا۔

دہلی کےعلاقے منڈاولی میں بھی ہندوانتہاپسند تنظیم رکشا دَل کے کارندوں نے مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے بھی روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بریک فیل۔۔۔۔!مسافر ٹرین حادثے کا شکار

انتہاپسند ہندو تنظیم رکشا دَل کے کارکنوں نے کہا کہ کوئی مسلمان نہ تو نماز پڑھ سکے گا اور نہ ہی گلیوں میں نکل سکے گا،سیکولرریاست کےنام نہاد دعویدار بھارت میں مسلمانوں کیخلاف مظالم ریاستی جبرکا حصہ بن چکے ہیں۔