وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو پیغام میں آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ صاف و شفاف انتخابات نہیں تھے بلکہ دھاندلی، گولی، قاتل اور خونی انتخابات تھے۔
انہوں نے کہا کہ ان تمام حالات کے باوجود عوام نے پاکستان پیپلزپارٹی کو نو انتخابی نشستوں پر کامیاب کرایا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں سے اپیل کی کہ 4 اگست کو باذل نقوی اور جاوید ایوب کو مظفرآباد سے کامیاب بنائیں اور مسلم لیگ (ن) کی مبینہ سازش کو ناکام کریں۔
ان کا 10 اگست کو ضلع باغ (پونچھ ڈویژن) میں جلسہ عام کرنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پونچھ والوں! میں آ رہا ہوں، آپ اپنی تیاری کریں۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمت نہیں ہارتی، پیچھے نہیں ہٹتی اور کبھی میدان نہیں چھوڑتی، کارکن بھرپور تیاری کریں۔
1/3 ????
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) August 3, 2026
میں کشمیر کے غیور، غیرت مند اور بہادر عوام کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جس بہادری اور دلیری کے ساتھ آپ نے مسلم لیگ ن کی دھونس، دھاندلی اور گولیوں کا مقابلہ کیا ۔۔ میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان نے شہادت قبول کی، ہمارے رکن قومی اسمبلی کے ہاتھ میں… pic.twitter.com/GCkp2yDmEV
یہ صاف و شفاف انتخابات نہیں تھے، یہ دھاندلی الیکشن تھے، یہ گولی الیکشن تھے، یہ قاتل الیکشن تھے، یہ خونی الیکشن تھے۔
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) August 3, 2026
اس سب کے باوجود آپ نے پاکستان پیپلزپارٹی کو نو انتخابی نشستوں پر کامیاب کروایا ہے۔
میرپور اور مظفرآباد میں جو سیٹیں آپ سے چوری کی گئی ہیں، وہ انشاء اللہ تعالیٰ میں… pic.twitter.com/K2SC6n3WVK
ہماری حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار کی جدوجہد جاری رہے گی اور یہ تحریک اب کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں تک محدود نہیں رہے گی۔
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) August 3, 2026
انشاء اللہ تعالیٰ حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار کی تحریک کو میں پورے پاکستان میں چلاؤں گا۔
میرا مسلم لیگ نواز کے دوستوں کے لئے بس اتنا پیغام ہے… pic.twitter.com/DlgQcDGZdG
یہ بھی پڑھیں:عوام کی سنی گئی، حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کا اعلان