یوٹیوب کی بڑی تبدیلی، ٹک ٹاک اور انسٹا کے سٹائل میں نئی سہولیات

Aug 04, 2025 | 22:50:PM
 یوٹیوب کی بڑی تبدیلی، ٹک ٹاک اور انسٹا کے سٹائل میں نئی سہولیات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )گوگل کے زیر ملکیت ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب نے انسٹا گرام اور ٹک ٹاک کے collaboration فیچر سے متاثر ہو کر ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔

 اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنی ویڈیوز میں دوسرے افراد کو ٹیگ کر سکیں گے، جس سے ویڈیو کے ناظرین کے لیے نئے مواد اور تخلیق کاروں کو دریافت کرنا آسان ہو جائے گا۔

یہ فیچر اب محدود صارفین کو دستیاب ہے اور جلد ہی اسے تمام صارفین کے لیے فعال کر دیا جائے گا۔ جب کوئی صارف کسی کو ویڈیو میں ٹیگ کرے گا، تو دوسرے صارف کو دعوت دی جائے گی کہ وہ اس تعاون کو قبول کرے۔

یہ بھی پڑھیں :یو اے ای میں نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلئے فیسوں کا اعلان