آسٹریلیا، شدید برف باری ،20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Aug 04, 2025 | 08:40:AM
آسٹریلیا، شدید برف باری ،20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آسٹریلیا کے مشرقی علاقے میں شدید برف باری نے دو دہائیوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جس پر سب حیران ہیں، برف باری سے متعدد حادثات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بارشوں کے بعد سڑکیں، گاڑیاں اور گھر برف سے ڈھک گئے، سیکڑوں گاڑیاں سیلاب میں پھنس گئیں۔ 

ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ 

آسٹریلوی میڈیا کے کہنا ہے کہ یہ شمال مغربی خطے کے کچھ حصوں میں 20 سالوں میں سب سے زیادہ برف باری ہوئی ہے۔ 

ریاست کوئنز لینڈ کے ایک علاقے میں 10 برسوں بعد پہلی بار برف پڑی ہے۔

آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات کے  مطابق ساؤتھ ویلز میں ہفتے کو 16 انچ برف پڑی ہے، جو 1980 کے وسط کے بعد سب سے زیادہ برف باری ہے۔

ریاست نیوساؤتھ ویلز کی ایمرجنسی سروس نے بتایا کہ کئی علاقوں میں تیز بارش ہوئی ہے اور اب تک ایک ہزار 445 سے زائد حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔

 برف میں 100 سے زائد گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، آندھی سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔