کپڑوں کی سیل کے دوران خواتین کے مابین تکرار شدت اختیار کر گئی، بات مار پیٹ تک جا پہنچی

Aug 04, 2023 | 22:08:PM
کپڑوں کی سیل کے دوران خواتین کے مابین تکرار شدت اختیار کر گئی، بات مار پیٹ تک جا پہنچی
کیپشن: کپڑوں کی سیل کے دوران خواتین کے مابین تکرار شدت اختیار کر گئی، بات مار پیٹ تک جا پہنچی
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فیصل آباد میں کپڑوں کی سیل کے دوران خریداری کرنے آئی خواتین کے مابین اتنی شدت اختیار کر گئی کہ بات مار پیٹ تک جا پہنچی۔

فیصل آباد میں مشہور برانڈ کے سٹور پر سستے لان کے کپڑوں کی سیل کے دوران ریک میں پڑھے کپڑے دیکھتے ہوئے خواتین کے مابین بحث و تکرار شروع ہو گئی، بحث و تکرار اتنی بڑھ گئی کہ خواتین لڑ پڑیں، بحث و تکرار سے بات گالم گلوچ تک پہنچی جو بعد میں مارپیٹ کی شکل اختیار کر گئی۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

یہ بھی پڑھیں: سوتیلی ماں کا بچے پر بدترین تشدد،دل دہلا والی خبرنے سب کو رلا دیا

خواتین کے بعد ان کے رشتے دار مرد حضرات بھی لڑائی میں کود پڑھے اور ایک دوسرے پر مکوں، گھونسوں، لاتوں، تھپڑوں اور جوتوں کی برسات کر دی۔ ایک شخص نے تو دورانِ لڑائی پستول نکال لیا جس کو سٹور انتظامیہ نے قابو کیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے 4 افراد کو حراست میں لیا اور سٹور پر ہنگامہ آرائی اور لڑائی جھگڑا کرنے پر تشدد کے الزام میں 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔