وزیر اعظم نےسی سی آئی کا 50 واں اجلاس کل طلب  کرلیا

Aug 04, 2023 | 15:44:PM
 وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کونسل براۓ مشترکہ مفادات (سی سی آئی) کا 50 واں اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شعیب مختار) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کونسل براۓ مشترکہ مفادات (سی سی آئی) کا 50 واں اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔ 

سی سی آئی کا اجلاس 5 اگست دوپہر 12 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ سی سی آئی کا اجلاس ایک نکاتی ایجنڈا پر طلب کیا گیا ہے۔ کل ہونے والے اجلاس میں ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کے حوالے سے بات ہوگی۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کو سی سی آئی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر احسن اقبال ،خواجہ سعد رفیق اور نوید قمر شرکت کریں گے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:    تنخواہوں میں بڑا اضافہ، سرکاری ملازمین کی سنی گئی

اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کشمیر اینڈ گلگت بلتستان امور اور اٹارنی جنرل آف پاکستان شرکت کریں گے۔