پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد؟پرویز خٹک بھی بول پڑے

Aug 04, 2023 | 09:54:AM
پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد؟پرویز خٹک بھی بول پڑے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے  پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد کی خواہش یا امکان کی خبر کو  جھوٹ اور من گھڑت قرار دیدیا۔

تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے ترجمان ضیااللہ بنگلش نے گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی سے عام انتخابات میں اتحاد کیلئے تیار ہیں اور عام انتخابات کیلئے 19 اگست سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے،تاہم پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اب ایک پی ٹی آئی ہوگی اور وہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز ہوگی، پی ٹی آئی سے اتحاد کی خواہش یا امکان کی خبر  سراسر جھوٹ اور من گھڑت  ہے، الیکشن میں پی ٹی آئی ہوگی ہی نہیں تو ہم اس سے انتخابی اتحاد کی سوچ کیسے سکتے ہیں؟  

یاد رہےکہ خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی بنیاد رکھی ہے جس میں سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 26 سالہ معروف ماڈل کار حادثے  میں  چل بسیں