پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

Aug 04, 2022 | 12:04:PM
پیٹرولیم مصنوعات،آئی ایم ایف،ہفتہ وار،تعین،وفاقی کابینہ
کیپشن: آئی ایم ایف کے مطالبے پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15دنوں بعد ردوبدل کرنے کا فیصلہ تبدیل کیے جانے کا امکان ہے: ذرائع/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی طرف سے عائد کی گئی ایک اور شرط پوری کیے جانے کا امکان ہے۔

 وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے مطالبے پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 دنوں بعد ردوبدل کرنے کا فیصلہ تبدیل کیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد یہ فیصلہ ہفتہ وار بنیادوں پر کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گھی اور تیل کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی مدت کا تعین ہوگا۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر عوام کو منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہر 15 روز بعد کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ماہانہ بنیادوں پر ہوتا تھا۔