ساس نےدو بیویوں کو بیٹے سےملنا روک دیا، درمیان میں چارپائی ڈال کر سو گئی۔۔ کیوں۔۔؟

Aug 04, 2021 | 13:28:PM
ساس نےدو بیویوں کو بیٹے سےملنا روک دیا، درمیان میں چارپائی ڈال کر سو گئی۔۔ کیوں۔۔؟
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر رام پور میں دو بیویوں کے درمیان تنازع میں شوہر کو مار کھاتا دیکھ کرساس نے سزا سنا دی ۔ دونوں بیویوں کو شوہر سے ملنے پر روک لگادی اور  دو  بیویوں کے درمیان چارپائی ڈال کر سونا شروع کردیا۔
بھارت کےنجی چینل کی ویب رپورٹ کےمطابق رام پور شہر میں ایک معاملہ ان دنوں کافی موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔ یہ معاملہ دو بیویوں ، شوہر اور اس کی ساس کا ہے ۔ گھر کا ایک تنازع اتنا بڑھ گیا کہ ساس نے کچھ سخت قدم اٹھائے ، جس سے پریشان ہوکر دونوں بیویاں تھانے پہنچ گئیں اور پھر شوہر و ساس کو بھی تھانے جانا پڑا ۔رپورٹ کےمطابق رام پور کے ٹانڈہ گاوں کے رہنے والے فراست علی کی آٹھ سال پہلے نسرین نام کی لڑکی سے شادی ہوئی تھی ۔ اس کے چار ہی سال کے بعد فراست کا معاشقہ گاؤں کی دوسری لڑکی شاریکا سے ہوگیا اور اس نے عدالت میں شاریکا سے شادی کرلی اور اب اس کو بھی وہ اپنے گھر لے آیا ۔ لیکن اس کی سب سے بڑی پریشانی یہ تھی کہ دونوں بیویاں آپس میں لڑنے لگیں ۔ مقامی لوگوں کے سمجھانے کے بعد دونوں ساتھ میں رہنے تو لگیں ، لیکن آئے دن جھگڑے ہونے لگے ۔ ان دن جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ شوہر  سمجھانے آیا تو دونوں نے اس سے بھی ہاتھا پائی کرڈالی ۔ یہ بات ساس کو پسند نہیں آئی اور اس نے سزا سنا دی ۔ ساس نے فیصلہ کیا کہ اب دونوں بیویاں شوہر سے نہیں ملیں گی اور ساتھ ہی ایک بڑی سزا یہ تھی کہ دونوں بیویوں کے درمیان رات کو ساس چارپائی ڈال کر سونے لگی ۔یہ بات بیویوں کو پسند نہیں آئی اور انہوں نے اسکی شکایت تھانے میں کردی ۔ پولیس نے معاملہ طول پکڑتا دیکھ کر ساس اور اس کو شوہر کو بھی بلا لیا ۔ اس کے بعد دونوں کو سمجھایا گیا ۔ وہیں گاؤں کےپردھان کی موجودگی میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ دونوں بیویوں کے درمیان اب ساس کی چار پائی نہیں ہوگی ۔ اس دوران بیویوں کی بات کو سنتے ہوئے یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ دونوں بیویوں کے درمیان چار پائی ڈال کر اب شوہر ہی رات کو سویا کرے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: راجکمار راؤ اور اداکارہ جھانوی کپور دوبارہ کونسی فلم میں اکھٹے کام کرینگے۔۔؟