بانی پی ٹی آئی کا ایک اور جھوٹ عیاں, بشری بی بی کے طبی معائنے کی رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

Apr 04, 2024 | 23:17:PM
بانی پی ٹی آئی کا ایک اور جھوٹ عیاں, بشری بی بی کے طبی معائنے کی رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) بانی پی ٹی آئی کا ایک اور جھوٹ عیاں ہو گیا, بشری بی بی کی طبی معائنے کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا عوام کو بیوقوف بنانے کا ایک اور حربہ ناکام ہو گیا، بشری بی بی کی طبی رپورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا جھوٹ عیاں کر دیا، طبی معائنے میں بشری بی بی کی کوئی بیماری ثابت نہیں ہوئی، طبی معائنہ کے مطابق بشری بی بی کو کھانا نگلنے میں کوئی تکلیف نہیں ہے، بشری بی بی کا وزن کم ہوا تھا جو اب واپس آ چکا ہے، بشری بی بی کو صرف خراب ذائقے اور پیٹ میں معمولی درد کی تکلیف ہے، بشری بی بی آنکھوں کا چیک اپ نہیں کروانا چاہتیں، کوئی درد نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کا سندھ کے عوام کیلئے بڑا اعلان، عوام خوشی سے جھوم اٹھے

دوسری جانب رہنما پاکستان مسلم لیگ ن عظمیٰ زاہد بخاری کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کے طبی معائنے میں زہر دینے یا ٹوائلٹ کلینر کے قطرے کھانے  میں ملانے کو کوئی شواہد نہیں ملے، طبی رپورٹ میں حقیقت عیاں ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔