بیرسٹر گوہر نےعمران خان کے منظور کردہ فوکل پرسنز کا اعلان کر دیا

Apr 04, 2024 | 12:51:PM
 بیرسٹر گوہر نےعمران خان کے منظور کردہ فوکل پرسنز کا اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طیب سیف)تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ،شیر افضل مروت اور عمیر نیازی کو اڈیالہ فوکل پرسن کی فہرست سے باقاعدہ نکال دیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بانی چیئرمین عمران خان کے منظور کردہ فوکل پرسنز کا اعلان کر دیا،بیرسٹر گوہر نے بانی تحریک انصاف کو فوکل پرسن کیلئے نئے نام کی سفارش کی تھی ,عمران خان کی منظوری سے بیرسٹر گوہر، سینیٹر شبلی فراز، عمر ایوب، انتظار حسین پنجوتھہ اور سینیٹر علی ظفر نئے فوکل پرسنز تعینات کئے گئے۔

 بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے میرے ساتھ سینیٹرشبلی فراز، عمر ایوب خان، انتظار حسین پنجوتھہ اور سینیٹر علی ظفر کو نئے فوکل پرسنز کے طور پر تعینات کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  5.5 شدت کا زلزلہ،لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے