سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فرد جرم کا سامنا کرنے کیلئے نیویارک پہنچ گئے

Apr 04, 2023 | 11:29:AM
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فرد جرم کا سامنا کرنے کیلئے نیویارک پہنچ گئے
کیپشن: ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشی کے موقع پر نیویارک میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں سے نمٹنے کیلئے انتظامات کرلیے گیے ہیں۔
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فرد جرم عائد ہونے کے بعد عدالت میں پیشی کیلئے فلوریڈا سے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔

سابق امریکی صدر اپنی رہائش گاہ ٹرمپ ٹاور میں موجود ہیں، وہ عدالت میں فرد جرم کا سامنا کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا سے خصوصی پرواز بی 752 میں نیویارک کیلئے روانہ ہوئے تو ان کی اس پرواز کو دنیا بھر سے بیک وقت 82 ہزار سے زائد لوگوں نے ٹریک کیا۔

سابق امریکی صدر نے 2 بوئنگ J4ER-757 طیارے میں سفر کیا، ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی طیارے نے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے 3 بجے نیویارک ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشی کے موقع پر نیویارک میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں سے نمٹنے کیلئے انتظامات کرلیے گیے ہیں۔

نیویارک کے میئر نے بھی خبردار کیا ہے کہ پرتشدد احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر سال 2016 کے صدارتی انتخابات سے پہلے فحش فلموں کی اداکارہ کو مبینہ طور پر تعلق چھپانے کیلئے رقم ادا کرنے کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی موجودہ یا سابق صدر کو مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔