چودھری سرور حکومتی ارکان کو ”ن “سے مل کر چلنے کے مشورے دے رہے تھے‘ فیاض الحسن چوہان

Apr 04, 2022 | 21:42:PM
تحریک انصاف کے رہنما، فیاض الحسن چوہان، سابق گورنر چودھری سرور، مشورے
کیپشن: فیاض الحسن چوہان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سابق گورنر چودھری سرور تین ماہ سے مختلف حکومتی ارکان اسمبلی کو نواز لیگ سے مل کر چلنے کے مشورے دے رہے تھے۔
سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کے حکومت مخالف بیانات قابل افسوس ہیں، انہوں نے پی ٹی آئی کے لاکھوں ووٹرز کا دل دکھایا، وزیراعظم کے چھکے نے پنجاب کی سیاسی صورتحال یکسر تبدیل کر دی ہے، منحرف ارکان کی اکثریت اب واپس آنے کےلئے پر تول رہی ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ 6 اپریل کو چودھری پرویز الٰہی واضح اکثریت سے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوں گے، وہ دن آنے والے ہیں جب شہباز شریف، شریف ایمبولینس اور آصف زرداری ویل چیئر کا ٹوپی ڈرامہ دوبارہ شروع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بزدار حکومت میں تین تین کروڑ میں ڈی سی لگتے رہے، علیم خان کے اپنی ہی حکومت پر سنگین الزامات