’دھوکہ دھوکہ‘یہ بلی اوپر چڑھ رہی ہے یا نیچے اتر رہی ہے ؟

Apr 04, 2022 | 20:53:PM
 بلی ، نیچے ،اوپر ،اتر
کیپشن: یہ بلی کیا کر رہی ہے (فوٹو دی سن)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل  سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر کئی تصاویر گردش میں آئی ہیں جن میں نظر کا دھوکہ شامل ہے اور ان کو سمجھنے کے لئے قوت ارتکاز کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ تصاویر بعض مرتبہ ناظرین کی شخصیات کے تجزیے پر بھی مشتمل ہوتی ہیں۔اسی طرح کی ایک تصویر برطانوی اخبار  ’دی سن‘ نے شائع کی ہے۔ یہ تصویر بھی نظر کے دھوکے پر مشتمل ہے۔

العربیہ ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق تصویر میں ایک بلی دکھائی دے رہی ہے جو یا تو سیڑھیاں چڑھ رہی ہے اور یا پھر سیڑھیاں اتر رہی ہے۔ اخبار کے مطابق آپ اس تصویر کو دیکھ کر جو تفصیل بتائیں گے وہ آپ کی شخصیت کے مزید خفیہ پہلوؤں کا انکشاف کر سکتی ہے۔اس تصویر کو پہلی بار انگریزی جریدے ’دی مائنڈز‘ نے شائع کیا تھا۔آپ کا اس تصویر میں بلی اور اس کے چلنے کے طریقے کو دیکھنا، زندگی میں آپ کے راستے کا انکشاف کرتا ہے۔

1. اگر آپ بلی کو سیڑھیاں چڑھتے ہوئے دیکھتے ہیں تو ممکنہ طور پر آپ زندگی کو مثبت اور پر امید انداز سے دیکھتے ہیں۔ اسی طرح آپ جہاں بھی نظر ڈالتے ہیں وہاں آپ کو ترقی اور نمو نظر آتی ہے۔ آپ کی ذہنی پرورش زندگی کی اعلی سطح کی جانب ارتقا کے حوالے سے ہوئی ہے۔ آپ کے اندر ہمت اور عزم کی واضح علامات موجود ہیں اور آپ کو اپنے سوا زندگی میں آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

2.اگر آپ بلی کو سیڑھیاں اترتے ہوئے دیکھتے ہیں تو غالبا آپ کی شخصیت نا امیدی اور مایوسی کی حامل ہے۔ زندگی میں آپ کو درپیش تجربات اور افراد نے آپ کے زندگی کو دیکھنے کا اسلوب منفی بنا دیا ہے۔

رپورٹ میں لوگوں سے پوچھا گیا ہے کہ آپ سیڑھی پر اس بلی اور اس کی حرکت کو کس طرح سے دیکھتے ہیں؟ کیا بلی اوپر چڑھ رہی ہے یا پھر نیچے اتر رہی ہے؟۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی مقبولیت کا گراف گر چکا ہے، عالمی میڈیا کا دعویٰ