فلم باہو بلی کاہیرو شوٹنگ کے دوران زخمی

Apr 04, 2022 | 14:57:PM
پربھاس ، فلم
کیپشن: پربھاس فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فلم باہوبلی میں اداکاری سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار پربھاس فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے جس کے باعث انہو ں نے فلم کی شوٹنگ ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق فلم ’باہو بلی‘ کے ہیرو پربھاس گھٹنا زخمی ہونے کے باعث 3 ماہ کے لئے فلم نگری سے دوررہیں گے۔ پربھاس کا گھٹنا ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگیا۔ ابتدا میں زخم کی نوعیت معمولی بتائی گئی تھی تاہم اب اس بارے میں نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پربھاس کے گھٹنے کا آپریشن ہوگا جس کی وجہ سے وہ 3ماہ تک فلموں کی شوٹنگ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ڈاکٹروں نے پربھاس کومکمل صحت یابی تک بیڈ ریسٹ کی ہدایت کی ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی گلوکارہ نے موسیقی کا اعلیٰ ترین ایوارڈ جیت لیا