سیاست میں ہلچل ۔ایم کیو ایم کا بڑامطالبہ سامنے آ گیا

Apr 04, 2022 | 13:54:PM
سیاست میں ہلچل ۔ایم کیو ایم کا بڑامطالبہ سامنے آ گیا
کیپشن: خالد مقبول صدیقی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  متحدہ قومی موومنٹ نے ایک بار پھر مبینہ عالمی سازش پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

رہنما ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی  کا کہنا ہے کہ  عمران خان نے سیاسی شکست سے بچنے کیلئے خودکشی کر لی۔ آپ نے حکومت کے ساتھ جمہوریت کو ختم کرنے کا انتظام کر دیا۔

 خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان بیانیہ بنا چکے ہیں کہ انکے خلاف عالمی سازش ہورہی ہے،سازش ہورہی ہے تو ایک کمیشن بنائیں اور سچ ثابت کریں۔پہلے بھی کہہ چکا ہوں تحقیقات کرائیں، سازش ثابت ہوئی تو میں اور قوم آپ کے ساتھ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا منحرف ارکان کیخلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ

 ایم کیو ایم رہنما نے کہا  کہ اگر عمران خان جھوٹ سڑکوں پر لیکر آئیں گے تو ہم اپنا سچ لیکر آئیں گے۔الیکشن میں ہم سے 14 سیٹیں جیتیں وہ عمران خان نے ہم سے چھینی تھیں ۔ہم نے عمرا ن خان سے حکومت چھین لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی میں شمولیت۔ فیاض چوہان نے خاموشی توڑ دی