پیپلزپارٹی میں شمولیت۔ فیاض چوہان نے خاموشی توڑ دی 

Apr 04, 2022 | 11:22:AM
پیپلزپارٹی میں شمولیت۔ فیاض چوہان نے خاموشی توڑ دی 
کیپشن: فیاض الحسن چوہان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

 تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے فیس بک پر پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبر کو جعلی قرا دیا اور عمران خان سے بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

صوبائی وزیر نے شاعرانہ انداز میں لکھا کہ ،

صلح ہو کہ جنگ ہو،  عمران خان کے سنگ ہو

‏سب ہمیں پسند ہے خون ہو کہ رنگ ہو

 یہ بھی پڑھیں: عوام کو سرپرائز ۔پرویز خٹک نے بڑا اعلان کر دیا
 فیاض چوہان نے لکھا کہ میں اچھے یا برے وقت میں بھی اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ تھا اور آگے بھی اپنے لیڈر کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہوں گا۔

 یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعظم کون ہوگا ؟؟؟