وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے،نوٹیفیکشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کر دیئے ہیں۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ائر کموڈور سید نثار احمد النبی وزارتِ دفاعی پیداوار، راولپنڈی میں او ایس ڈی (2) مقرر کئے گئے ہیں،تقرری 3 سال یا مزکورہ افسر کی پاک فضائیہ سے ریٹائرمنٹ کی تاریخ (جو بھی پہلے ہو) تک کیلئے کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں،ڈائریکٹر (آڈٹ) پٹرولیم و قدرتی وسائل، لاہور ڈاکٹر نجیب اللہ خان کا تبادلہ کر کے اُنہیں جنرل مینجر (فنانس) محکمئہ سیاحت، پنجاب حکومت، قراقرم یونیورسٹی میں تعینات گریڈ 17 کے ایران علی ڈیپوٹیشن پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام گلگت بلتستان ریجن تعینات کئے گئے ہیں۔
دریں اثناء ڈائریکٹر موسمیاتی تبدیلی آڈٹ اسلاام آباد ارج ربانی کا تبادلہ کر کے اُنہیں ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے ڈپٹی سیکریٹری خزانہ ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ڈپٹی سیکریٹری خزانہ ڈویژن محمد سلمان یوسفی کو او ایس ڈی بنا کر اُن کی خدمات اٹیچمنٹ کی بنیاد پر پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے سپرد کی گئی ہیں اور سیکشن افسر وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی رشید احمد شاہ راشدی کو او ایس ڈی بنا کر اُن کی خدمات بطور ڈائریکٹر ٹو چیئرپرسن پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے سپرد کی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں تقرر کے منتظر عدنان راشد خان ڈپٹی سیکریٹری قومی ورثہ ڈویژن، تقرر کی منتظر اقراء انعم سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، او ایس ڈی ثاقب علی خان سیکشن افسر وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن اور ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ آفس معتصم باللہ کو سیکشن افسر دفاعی پیداوار ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ میں تعینات پوسٹل روپ گریڈ 18 کی انعم ایاز کو تبدیل کر کے سیکشن افسر مواصلات ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہونیوالے افراد کی بائیو میٹرک ویری فکیشن لازمی قرار