آن لائن جوئے کی ایپس کی پروموشن کرنے والا ملزم گرفتار

Sep 03, 2025 | 22:20:PM
آن لائن جوئے کی ایپس کی پروموشن کرنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)آن لائن جواایپس کی پروموشن کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا گیا۔

ملزم مدثر حسن یوٹیوب اور سوشل میڈیا کے ذریعے غیرقانونی جوئے کی ایپس پروموٹ کر رہا تھا۔این سی سی آئی اے لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق آن لائن جوئے کی ایپس میں Quotex سمیت دیگر ایپس کی پروموشن کرتا تھا۔ملزم کے قبضے سے موبائل فون برآمد کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ 

اس سے پہلے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے یوٹیوبر ڈکی کو بھی گرفتار کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارےبند، نوٹیفکیشن جاری