بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز، اندراج کا طریقہ جانیے

Sep 03, 2025 | 19:40:PM
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز، اندراج کا طریقہ جانیے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹریشن کاآغاز کر دیا گیا ہے ، پروگرام کے طریقہ کار کو مزید آسان بنانے کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ویب پورٹل 8171 متعارف کرایا ہے۔

یہ ویب پورٹل ہر مہینے اپڈیٹ ہوتا ہے اور خاص طور پر ستمبر 2025 کے حوالے سے مستحقین کو نئی سہولیات اور معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔

پاکستان کی غریب اور مستحق عوام کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہمیشہ سے ایک امید کی کرن رہا ہے۔ اب جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نہ صرف ادائیگیوں کی شفافیت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ عوامی سہولت بھی بڑھ گئی ہے۔

ویب پورٹل 8171 کا بنیادی مقصد عوام کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں وہ بغیر کسی دشواری کےاپنی رجسٹریشن کی صورتحال دیکھ سکیں۔

ستمبر 2025 میں حکومت پاکستان کی جانب سے 13,500 روپے کی قسط جاری کی جا رہی ہے۔ مستحقین اپنے CNIC کے ذریعے ویب پورٹل پر جا کر یہ تصدیق کر سکتے ہیں کہ ان کی قسط منظور ہو چکی ہے یا نہیں۔

ویب پورٹل پر اہلیت جانچنے کا طریقہ نہایت آسان ہے:

ویب پورٹل 8171 پر جائیں
اپنا CNIC نمبر درج کریں
سکیورٹی کوڈ ڈالیں
“سبمٹ” پر کلک کریں

یہ بھی پڑھیں :شہباز شریف چیئرمین این ڈی ایم اے کو چین سے فون کرکے بریفنگ لی