ملتان، گنڈا سنگھ اور وزیرآباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملتان، گنڈا سنگھ اور وزیرآباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں اب بھی سیلاب کی صورتحال برقرار ہے، ملتان میں دریائے چناب کی سیلابی صورتحال بدستور برقرار ہے۔
ہیڈ محمد والا اکبر فلڈ بند پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے، ہیڈ تریموں پر پانی کا بہاؤ کم ہو کر 2 لاکھ 94 ہزار ہوگیا ہے، پانی کے مسلسل اضافہ سے جھوک وینس سمیت کئی موضوعات زیرِ آب آگئے۔
انتظامیہ نے فلڈ کیمپس کی تعداد 90 کر دی، انتظامیہ کی جانب سے زیر اب بستیوں سے لوگوں کے انخلا کا سلسلہ بھی جاری ہے،گنڈا سنگھ پر گزشتہ ایک ہفتے سے انتہائی اونچے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے، گنڈا سنگھ پر پانی کی سطح 23.6 فٹ، اخراج 3 لاکھ 11 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ہیڈ سلیمانکی پر 1 لاکھ 28 ہزار کیوسک اخراج کے ساتھ اونچے درجے کا سیلاب گزشتہ 5 روز سے برقرار ہے، ہیڈ اسلام پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال 72 گھنٹوں سے برقرار ہے، پانی کی آمد و 95 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔
میلسی سائفن پر نچلے درجے کا سیلاب گزشتہ 48 گھنٹوں سے برقرار ہے جبکہ اخراج 82 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، ایمپریس برج پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے، گیج 10.5 فٹ کی حد تجاوز کرگئی، ایمپریس بریج کے مقام سے 75 سے 80 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔
وزیرآباد میں دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر 85 ہزار کیوسک پانی کی کمی ریکارڈ کی گئی، ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 465132 کیوسک، دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا اخراج 463632 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
دریائے چناب میں خانکی بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 564172 کیوسک، خانکی بیراج کے مقام پر پانی کا اخراج 564172 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، قادرآباد کے مقام پر پانی کی آمد 530535 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔
قادرآباد بیراج کے مقام پر پانی کا اخراج530537 کیوسک ریکارڈ کی گئی، دریائے چناب میں اس وقت اونچے درجے کا سیلاب ہے، وزیرآباد میں نالہ پلکھو میں اس وقت اونچے درجے کا سیلاب ہے، نالہ پلکھو میں پانی کی سطح 9100 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں :شہباز شریف سیلابی صورتحال پر فکرمند،چیئرمین این ڈی ایم اے کو چین سے فون کرکے بریفنگ لی