11 اور 12 ربیع الاول کو حیدرآباد اور دادو کے اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد عثمان خان)صوبہ سندھ کے حیدرآباد اور دادو کے اضلاع میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔پابندی کی خلاف ورزی پر متعلقہ پولیس اسٹیشنز کے انسپکٹرز کو کارروائی کا اختیار ہوگا۔
محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق یہ پابندی ڈویژنل کمشنر حیدرآباد فیاض عباسی نے دفعہ 144 کے تحت عائد کی ہے، یہ فیصلہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کیاگیا ہے، خواتین، 12 سال سے کم عمر بچے، بزرگ شہری، معذور افراد، صحافی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔پابندی کی خلاف ورزی پر متعلقہ پولیس اسٹیشنز کے انسپکٹرز کو کارروائی کا اختیار ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: آٹے کا نیا بحران پیدا،ذمہ دار پنجاب حکومت،فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ