3ستمبر1965: پاک فوج نے چھمب سیکٹر میں بھارت کے 500 جوانوں کو جنگی قیدی بنایا

Sep 03, 2025 | 12:42:PM
 3ستمبر1965: پاک فوج نے چھمب سیکٹر میں بھارت کے 500 جوانوں کو جنگی قیدی بنایا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)3ستمبر جنگ کا تیسرا روز، 1965 کی جنگ جاری تھی اور پاکستان کی مسلح افواج عوام کے ہمراہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی تھیں۔ 

ایک طرف بھارتی وزیراعظم لال بہادر شاستری اپنی قوم پر طاری پاک فضائیہ کے حملوں کا خوف دور کرنے کی ناکام کوششیں کرتے رہے،دوسری جانب     پاک فوج نے چھمب سیکٹر میں بھارت کے 500 جوانوں کو جنگی قیدی بنانے سمیت دشمن کے 15 ٹینکوں اور  دیگر اسلحے پر قبضہ کر لیا۔

پاک فوج کے کمانڈر ان چیف جنرل محمد موسیٰ نے بھارتی زخمی سپاہی کی ایک فیلڈ ہسپتال میں عیادت کی، لیفٹینیٹ کرنل نصیر اللہ بابر نے غیر دانستہ طور پر کشمیر کے بھمبر سیکٹر میں ایک بھارتی پوزیشن پر اپنا ہیلی کاپٹر اتار،لیفٹینیٹ کرنل نصیر اللہ بابر نے حاضری دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف ایک پستول سے 30 بھارتی سپاہیوں کو جھانسہ دیکر جنگی قیدی بنا لیا۔

پاک فضائیہ نے بھارت کے 3 طیارے مار گرائے، ایک طیارہ پسرور ایئرفیلڈ پر فلائٹ لیفٹینیٹ حکیم اللہ نے مار گرایا،  دوسرے طیارے Gnat E1083 کو فلائٹ آفیسر عباس مرزا پسرور کے ایئر فیلڈ پر اتارنے میں کامیاب ہو گئے، جی این اے ٹی (Gnat E1083) طیارہ بھارت کا سکواڈن لیڈر برج پال سنگھ اُڑا رہا تھا جسے جنگی قیدی بنا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:چین کا 48 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری دینے کا اعلان 

اس بے مثال معرکے کے بعد دو بھارتی طیارے بھاری نقصان اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔