سیلاب سے ملک شدید متاثر، عمران خان کو جلسوں کی فکر ہے: عطا تارڑ

Sep 03, 2022 | 16:09:PM
سیلاب, ملک , متاثر، عمران خان , جلسوں,عطاء تارڑ,مسلم لیگ ن
کیپشن: عطا تارڑ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر داخلہ عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان مشکل وقت میں بھی سیاست چمکانے میں مصروف ہیں، ایک جلسے پر کروڑوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں انہیں سیلاب متاثرین کا کوئی احساس نہیں،ملک میں سیلابی صورتحال ہے لیکن ایک شخص قوم کیلئے کوئی جذبات نہیں رکھتا اور موجودہ صورتحال میں بھی جلسے کئے جا رہے ہیں۔ 

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے الزام عائد کیا کہ فواد چودھری مختلف جماعتوں سے رابطے میں ہیں اور جہلم میں پی ٹی آئی کا جلسہ ناکام ہوا، فواد چودھری پی ٹی آئی کو غلط مشورے دیتے ہیں اور ان کی پی ٹی آئی کی صفوں میں موجودگی سے پی ڈی ایم کو فائدہ ہو رہا ہے، سیلاب سے ملک شدید متاثر ہے لیکن عمران خان کو جلسوں کی فکر ہے۔ ایک جلسے پر 20 سے 25 کروڑ روپے کا خرچہ آتا ہے لیکن کاش وہ متاثرین کو دے دیئے جاتے،عمران خان کیلئے پاکستان اور عوام کی کوئی اہمیت نہیں، موجودہ حکومت انتقال پر یقین نہیں رکھتی ہے۔