شادی کی عمر کے تعین کے لیے علماء کی کمیٹی بنا دی گئی

Sep 03, 2022 | 14:09:PM
وفاقی حکومت نے کم عمری کی شادی کے تدارک کے لئے عمر کے تعین بارے معاملے پر بڑا اقدام اٹھالی
کیپشن: کم عمری کی شادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی حکومت نے کم عمری کی شادی کے تدارک کے لئے عمر کے تعین بارے معاملے پر بڑا اقدام اٹھالیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے وزیراعظم کے حکم پر اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزارت مذہبی امور نے کم عمری کی شادی کی روک تھام کے لیے اہم ماہرین، جید علماء پر کمیٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے، کمیٹی میں اہل سنت، اہل تشیع سمیت دیگر مکاتب فکر کے جید علما و ماہرین کو شامل کیا گیا ہے، کمیٹی کم عمری کی شادی، شادی کی عمر کے تعین پر غور کرے گی

کمیٹی شادی کی عمر سمیت دیگر مسائل پر حتمی تجاویز مرتب کر کے وزارت مذہبی امور کو بھجوائے گی، وزارت مذہبی امور تجاویز کو وزیر مذہبی امور کے ذریعے وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی۔ اہم ترین کمیٹی رائج نکاح نامے کی جزیات کا جائزہ اور اس پر بھی اہم تجاویز دے گی۔ حق مہر کی ادائیگی، رقم سمیت دیگر امور پر بھی کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔