سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ایمریٹس ائیرلائن کا بڑا اعلان

Sep 03, 2022 | 13:10:PM
سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ایمریٹس ائیرلائن کا بڑا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد پوری دنیا میں متاثرین کی مدد کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے دبئی کی ایمریٹس ائیر لائن نے بھی ایک بڑا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایمریٹس ائیرلائن انتظامیہ نے دبئی سے پاکستان امدادی سامان کی ترسیل مفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے 3 ہزار ٹن خوراک بھیجنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق اب یہ تمام سامان ایمریٹس ائیرلائن کی جانب سے مفت پاکستان پہنچایا جائے گا۔ اس حوالے سے پاکستانی قیادت نے ایمریٹس ائیرلائن کے اس انسان دوست اقدام کو سراہا ہے۔