ایسا غصہ ۔۔بالی ووڈ اداکارہ سامنتھا اکینینی نے بھارتی میڈیا کو کتوں سے ملا دیا

Sep 03, 2021 | 20:11:PM
ایسا غصہ ۔۔بالی ووڈ اداکارہ سامنتھا اکینینی نے بھارتی میڈیا کو کتوں سے ملا دیا
کیپشن: اداکارہ سامنتھا اکینینی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)بھارت کی ساؤتھ فلموں کی سپر سٹار ناگا ارجن  کی بہو سامنتھا اکینینی نے میڈیا میں چل رہی طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑی ہے۔ اس بارادکارہ نے کسی میڈیا سے نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر ایک میم شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے بھارتی میڈیا کا موازنہ ’کتوں ‘سے کیا ہے۔ اداکارہ نے الگ انداز میں طلاق کی خبروں پر غصہ ظاہر کیا۔
بھارت کے نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق بھارت کے ساؤتھ سنیما  کی سپرہٹ اداکارہ سامنتھا اکینینی ان دنوں شوہر ناگا چیتنیہ  کے ساتھ اپنے رشتے کے حوالے سے میڈیا کی سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ دونوں میاب بیوی میں طلاق لینے کی نوبت آگئی ہے۔ان حالات میں اب اداکارہ طلاق کے سوالوں کا غصہ بھارتی میڈیا پر نکال رہی ہے۔ادکارہ نےبھارتی میڈیا کا موازنہ خطرناک ’کتوں‘ سے کیا ہے۔سامنتھا اکینینی نے اپنی انسٹا گرام سٹوری پر کتوں کی تصویر شیئر کی ہے، جسے اب ہٹا دیا گیا ہے۔ حالانکہ اب یہ تصویر وائرل ہو چکی ہے۔ اداکارہ نے ایکسپیک ٹیشن ورسیز  ریئلٹی کی تھیم پر ایک میم شیئر کیا ہے، اس میں دیکھنے کے لئے مل رہا ہے کہ بھونکتے ہوئے کتے کو میڈیا کا ٹیگ دیا گیا ہے۔
 

میڈیا میں سامنتھا اور ناگا چیتنیا  کے طلاق کی خبریں تب سے آنی شروع ہوگئی تھیں، جب اداکارہ نے انسٹا گرام سے اپنے شوہر کا سرنیم اکینینی‘ اپنی پروفائل سے ہٹایا گیا تھا۔ انہوں نے اسے ہٹا کر صرف اپنے نام کا ’ایس‘ لگایا تھا۔اس کے بعد سنیما کی دنیا میں کھلبلی مچ گئی تھی۔ لوگوں نے ناگا چیتنیا اور سامنتھا اکینینی کے طلاق کی قیاس آرائی کرنی شروع کردی تھی۔سامنتھا کو اپنے سسر اور ساؤتھ  فلموں کے سپر سٹار ناگا ارجن  کو بھی سوشل میڈیا پر یوم پیدائش کی مبارکباد دینا مصیبت بن گئی تھی۔ یہاں سے ان کی طلاق  کی خبروں کو مزید تقویت مل گئی تھی۔ ایسے میں سامنتھا نے الگ انداز میں اسی کا جواب دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:  کیوں برا کام کیا ۔۔اداکارہ رکول پریت اور چارمی حاضر ہوں۔۔!!!