سپنر ابرار احمد کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے

Oct 03, 2025 | 23:04:PM
سپنر ابرار احمد کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے سپن باولر ابرار احمد کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ابرار احمد کی شادی کی تقریب کراچی میں ہو گی   جبکہ ولیمہ کی دعوت 16 اکتوبر کو کراچی میں ہی ہو گی ۔

یاد رہے کہ ابرار احمد ایشیاء کپ کے فائنل میں پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے ۔

واضح رہے کہ ابرار احمد پہلی مرتبہ 2017 میں پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی اس کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو 2022 میں انگلینڈ کے خلاف کیا ۔ یہ سیریز بھی تاریخی تھی کیونکہ انگلینڈ کی ٹیم 17 سال کے بعد پاکستان میں آ کر کھیلی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، اہم اعلان ہو گیا

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: