فیصل آباد؛تین روز میں 4 گرین الیکٹرک بسیں  حادثے کا شکار  

Oct 03, 2025 | 19:05:PM
فیصل آباد؛تین روز میں 4 گرین الیکٹرک بسیں  حادثے کا شکار  
کیپشن: گرین الیکٹرک بسیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی بھٹہ)فیصل آباد میں گرین الیکٹرک بس منصوبہ انتظامیہ کی نااہلی کی نظر ہونے لگا،تین روز میں 4 گرین الیکٹرک بسیں  حادثے کا شکار  ہو گئیں۔اناڑی ڈرائیوروں کے باعث سڑک پر آنے والی چار بسوں کے سائیڈ شیشے اور اشارے  ٹوٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سی ایم پنجاب نے چار روز قبل الیکٹرک بسوں کا افتتاح کیا تھا۔نہ تجربہ کار ڈرائیوروں کی وجہ سے بسوں کو نقصان پہنچا۔پہلے تین روز میں ہی  چار  الیکٹرک بسیں  حادثہ کا شکار ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:9مئی مقدمات؛ تحریک انصاف کے روپوش سابق رکن قومی اسمبلی نے پولیس کو گرفتاری دیدی