سائیکلون شکتی نے بحیرہ عرب میں خطرے کی گھنٹی بجا دی،شدید طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری
کیپشن: سائیکلون طوفان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی )سائیکلون شکتی نے بحیرہ عرب میں خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
کراچی سے صرف 360 کلومیٹر دور سمندر میں طاقتور طوفان،محکمہ موسمیات نے شدید طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر اور اندرون سندھ کے کئی اضلاع متاثر ہوسکتے ہیں،کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
سمندری ہواؤں کی رفتار 125 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا خدشہ ہے،ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے سختی سے روک دیا گیا۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ طوفان مزید شدت اختیار کرسکتا ہے،3 سے 6 اکتوبر تک سمندری حالات نہایت خطرناک قراردے دیئے گئے،تمام اداروں کو ہنگامی صورتحال کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موٹر سائیکل اورگاڑیاں رکھنے والوں کیلئے پریشان خبر ,ایک اور فیس مقررکر دی گئی