گاڑیوں کے اخراج ٹیسٹ کی فیس لازمی قرار ، خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی

Oct 03, 2025 | 17:24:PM
 گاڑیوں کے اخراج ٹیسٹ کی فیس لازمی قرار ، خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ثمرہ فاطمہ)ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے گاڑیوں کے اخراج ٹیسٹ کی فیس لازمی قرار دے دی،موٹر سائیکل کے اخراج ٹیسٹ کی فیس 100 روپے مقرر کی گئی ہے، خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی۔ 

رکشہ مالکان کے لیے ٹیسٹ فیس 300 روپے جمع کرانا لازمی ہے، 1000 سی سی تک کاروں کا اخراج ٹیسٹ 500 روپے مقرر کیا گیا ہے، 1000 سے 1500 سی سی کاروں کا ٹیسٹ 800 روپے ہوگا، عدم ادائیگی پر جرمانہ ہو گا، 1500 سے 2500 سی سی گاڑیوں کا اخراج ٹیسٹ 1000 روپے میں ہوگا۔

 ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے کہا کہ 2500 سے 4500 سی سی گاڑیوں کا ٹیسٹ 1500 روپے، مالکان کو فوری پابندی کرنی ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ 4500 سی سی سے زائد گاڑیوں کی فیس 2000 روپے، تمام مالکان فوری جمع کرائیں،  تمام فیسیں سرکاری اکاؤنٹ نمبر C-03855 میں جمع ہوں گی، کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، 7 بھارتی سرپرست یافتہ دہشتگرد ہلاک