شارلٹس ول سکواش، نور زمان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، سیمی فائنل کیلئےکوالیفائی کر لیا

Oct 03, 2025 | 12:21:PM
شارلٹس ول سکواش، نور زمان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، سیمی فائنل کیلئےکوالیفائی کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کے نوجوان کھلاڑی نور زمان شارلٹس ول اوپن سکواش کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

کوارٹر فائنل میں نور زمان نے تھرڈ سیڈ مصر کے یحییٰ الناصاوانی کو شکست دی۔

 نور زمان نے کوارٹر فائنل میچ صرف 35 منٹ میں تین صفر سے جیتا۔

پاکستانی کھلاڑی کی کامیابی کا اسکور 11-9، 11-9 اور 11-9 رہا۔

سیمی فائنل میں نور زمان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ امریکا کے ٹموتھی براونیل سے ہوگا۔

خیال رہے کہ امریکا میں جاری شارلٹس ول اوپن اسکواش کی مجموعی انعامی رقم 31 ہزار 250 ڈالرز ہے۔

مزید پڑھیں:آئی فون خریدنے کیلئےگردہ بیچنے والا شخص زندگی بھر کا روگ لگو ا بیٹھا