قومی ادارہ صحت نے آشوب چشم وباء کی تشخیص کر لی

Oct 03, 2023 | 15:13:PM
قومی ادارہ صحت کے مطابق حالیہ وباء کاکسیکی وائرس A24 کی وجہ سے ہوئی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قومی ادارہ صحت کے مطابق حالیہ وباء کاکسیکی وائرس A24 کی وجہ سے ہوئی ہے۔

ڈاکٹر ندیم جان نے بتایا کہ قومی ادارہ صحت ایک سائنسی اور ٹیکنیکل ادارہ ہے۔  قومی ادارہ صحت وبائی امراض کی تشخیص اور نگرانی کا کام کرتا ہے۔

مختلف ممالک میں اس وائرس کی وجہ سے درمیانے درجے کا آؤٹ بریک ہوتا رہتا ہے۔ عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا این او سی جاری

اُن کا مزید کہنا تھا کہ آشوب چشم سے بچاؤ کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں۔ عوام کو وباؤں سے محفوظ رکھنے کیلئے مربوط اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔