پنڈورااسکینڈل نے عمران خان کا پنڈورا بکس کھول دیا،احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مسلم لیگ (ن )کے رہنمااحسن اقبال نے پینڈورا اسکینڈل اور توشہ خانہ کیس پر وزیر اعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پینڈورا بکس نے عمران خان کا پنڈورا بکس کھول دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خلاف مہم چلانے والا شخص بیرون ملک سے ملے تحائف چھپا رہا ہے۔ پنڈورا بکس نے ایمانداروں کی شرافت سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ توشہ خانہ کیس اور پنڈورا بکس میں نام آنے پر عمران خان مستعفی ہوں۔ عمران خان دوبارہ پارلیمنٹ سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہے، پاکستان کے عام شہری کی زندگی کو جہنم بنا دیا ہے۔ 25 سے 30 ہزار روپے تنخواہ لینے والا گھر کے اخراجات پورے نہیں کر سکتا، آنے والے دنوں میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے لیپ ٹاپ پر بڑے بڑے لوگوں کو سبز باغ دکھائے،حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت سسک رہی ہے۔ حکمران ای وی ایم استعمال کرکے عوام کے ووٹ چرانا چاہتے ہیں
یہ بھی پڑھیں:مفتی تقی عثمانی نے عمر شریف کا نماز جنازہ پڑھانے کی درخواست قبول کر لی