27ویں آئینی ترمیم قومی مفاد میں ہے،کسی ایک سیاسی جماعت یا لیڈر کیلیے نہیں؛بیرسٹر عقیل

Nov 03, 2025 | 21:00:PM
27ویں آئینی ترمیم قومی مفاد میں ہے،کسی ایک سیاسی جماعت یا لیڈر کیلیے نہیں؛بیرسٹر عقیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ  27 ویں آئینی ترمیم قومی مفاد میں ہے یہ کسی ایک سیاسی جماعت یا لیڈر کیلیے نہیں ہے۔

24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  بیرسٹر عقیل کا کہنا تھا کہ 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے،حکومت آئینی ترمیم سے متعلق اتحادیوں کے ساتھ اپوزیشن سے بھی مشاورت کرے گی،آئینی ترمیم سے متعلق سیاسی اتفاق رائے ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم سے متعلق بلاول بھٹو کی ٹویٹ میں جو نکات ہیں اس پر بلکل غور ہو رہا ہے اور مشاورت ہو رہی ہے،پیپلز پارٹی کی سی ای سی کے بعد ان کے جواب کا انتظار ہے،اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے یہ آئینی ترمیم قومی مفاد میں ہے یہ کسی ایک سیاسی جماعت یا لیڈر کیلیے نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ این ایف سی،تعلیم، آبادی اور نیشنل ایشوز آئینی ترمیم کا حصہ ہوں گے،یہ غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم صدر کے اختیارات لے کر فیلڈ مارشل کو دیے جا رہے ہیں،موجودہ سیکیورٹی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کچھ تجاویز پر بات چیت ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی کوئی حتمی بات نہیں ہے،دیکھیں گے کہ کون سی تبدیلی ہو سکتی ہےکیا،بہتری لائی جا سکتی ہےلیکن آرٹیکل 243 میں ترمیم صرف سیکیورٹی صورتحال سے متعلق ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں :  وفاقی وزیر علی پرویز سے پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی کی ملاقات