محسن نقوی کی قائد اعظم یونیورسٹی آمد، پختون طلباء کیساتھ روایتی ’’رقص اتن‘‘ میں حصہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی قائد اعظم یونیورسٹی آمد، وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی، اساتذہ اور طلباء نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی پشتون کونسل کے زیر اہتمام روایتی رقص کی تقریب میں شرکت کی، وزیرداخلہ محسن نقوی نے پختون طلباء کے ساتھ مل کر روایتی ’’رقص اتن‘‘ میں حصہ لیا۔
طلبا نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ وقت گزارا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے پشتون ثقافت کے خوبصورت اظہار کو سراہا،وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوجوانوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران تعلیم اور مثبت سرگرمیوں پر زور دینے کی تلقین کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا فخرہیں، پاکستان کی طاقت اس کی ثقافتی یکجہتی میں ہے، پختونوں کی ثقافت کا پوری دنیا میں منفرد مقام ہے۔
انھوں نے کہا کہ پختون طلباء کی تقریب میں آ کر دلی خوشی ہوئی، اس طرح کی تقریبات ایک دوسرے کو قریب لاتی ہیں جس سے محبت و بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے۔
وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی، ڈپٹی کمشنر و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں :ہیڈ کوچ ویمن ٹیم محمد وسیم کے عہدے کی مدت ختم کرنے کا اعلان