افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 12 افراد ہلاک، 150 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )افغانستان کے ہندوکش خطے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق زلزلےکے جھٹکے افغانستان کے شہر مزار شریف سمیت دیگر شہروں میں بھی محسوس کئے گئے، مختلف حادثات میں 12 افراد ہلاک جبکہ 150 زخمی ہوگئے، مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
مزار شریف میں زلزلے کے وقت شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق لوگ آدھی رات میں گھروں سے نکل کر کھلے مقامات کی طرف دوڑنے لگے کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ ان کے مکانات گر سکتے ہیں۔
⚡️ M 6.6 earthquake strikes Central Afghanistan pic.twitter.com/qXg3RiLb43
— RT (@RT_com) November 2, 2025
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 اور گہرائی 28کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز صوبہ سمنگان کے ضلع خُلم سے تقریباً 22 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔
رپورٹس کے مطابق زلزلےکے جھٹکے ترکمانستان، تاجکستان، ازبکستان اور ایران میں بھی محسوس کیےگئے۔
واضح رہے کہ رواں سال 31 اگست کو افغانستان میں 6.0 شدت کے زلزلے میں 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 2023 میں 6.3 شدت کے زلزلے اور آفٹر شاکس کے نتیجے میں کم از کم 4 ہزار اموات ہوئی تھیں۔