پی آئی اے کا عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان

Nov 03, 2023 | 19:29:PM
پی آئی اے کا عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید ) معاشی ہچکولے کھاتی پاکستان انٹرنیشنل  ائر لائن (پی آئی اے ) نے عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنائی ہے ۔ 

پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، پشاور، ملتان، فیصل آباد سے جدہ کے لئے دو طرفہ عمرہ کرایہ 87000 روپے علاوہ ٹیکس ہو گیا، کراچی اور کوئٹہ سے عمرہ کرایہ 79000 روپے علاوہ ٹیکس ہو گیا،ترجمان پی آئی اے کا کہناہے کہ تقریبا 20ہزار روپے ٹیکس کی مد میں لیے جائیں گئے،یہ کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

پی آئی اے عمرہ زائرین کی سہولیات میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے،پی آئی اے نے دونوں روٹس کے لیے 7ہزار روپے فی ٹکٹ کرایہ کم کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان ،نیوزی لینڈ میچ سے قبل اہم خبر