پاکستان ،نیوزی لینڈ میچ سے قبل اہم خبر

Nov 03, 2023 | 18:24:PM
پاکستان ،نیوزی لینڈ میچ سے قبل اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023  اہم مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ،  تمام ٹیمیں اپنے آدھے سےزیادہ میچز کھیل چکی ہیں لیکن اب تک صرف ایک ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائے کر سکی ہے ۔

ورلڈکپ کی اہم ٹیموں کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے  اگر مگر کا کھیل کھیلنا پڑ رہا ہے ، اگرچہ پاکستان کےپاس چانس بہت کم ہیں لیکن  اس کے باوجود کل نیوزی لینڈ کے خلاف میچ پر پاکستانی کرکٹ شائقین کی نظریں جمی ہیں کیونکہ اگر پاکستان نیوزی لینڈ کو کل کے میچ میں شکست دےد یتا ہے تو پاکستان کے ورلڈ کپ میں بنے رہنے کے امکان مزید بڑھ جائیں گے۔ 

لیکن لگتا ہے قدرت کو کچھ اور ہی منظور ہے ، بھارتی شہر بنگلور سے اہم خبر سامنے آئی ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ میچ سے ایک روز قبل بادل خوب جم کر برسے ہیں جس کے باعث کیوی ٹیم پریکٹس بھی نہیں کر پائی ،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران بارش  اتر آئی ،گراؤنڈ سٹاف نے فوری طور پر میدان کو کور کر دیاجس کے بعد نیوزی لینڈ کے پلیئرز ڈریسنگ روم میں واپس چلے گئے۔

تیز بارش کا سلسلہ 5 منٹ جاری رہا جس کے کچھ دیر بعد تک ہلکی بوندا باندی ہوئی اور یہ بھی کچھ دیر بعد رک گئی، بنگلورو میں کل بھی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں بارش کی پیش گوئی ہے۔کل بنگلورو میں دن 1 سے 6 بجے شام کے درمیان بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سستا آٹا ناپید، شہری خوار ہونے لگے