قاتلانہ حملے کے بعد عمران خان کا اپنے بچوں سے ٹیلیفون پر رابطہ

Nov 03, 2022 | 22:51:PM
چیئرمین تحریک انصاف، عمران خان، قاتلانہ حملے، برطانیہ، بچوں سے ٹیلی فون پر رابطہ،
کیپشن: عمران خان اپنے بیٹوں کے ہمراہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قاتلانہ حملے کے بعد برطانیہ میں اپنے بچوں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کے بیٹوں نے ان کی خیریت دریافت کی جبکہ عمران خان نے اپنے بچوں کو حوصلہ دیا۔
اس سے قبل عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا تھا کہ خوفزدہ کر دینے والی خبر آئی لیکن خدا کا شکر وہ ٹھیک ہیں، عمران خان کے بیٹوں کی طرف سے حملہ آور کوپکڑنے والے بہادر آدمی کا شکریہ۔

یہ بھی پڑھیں:  گولی لگنے سے چیئرمین پی ٹی آئی کی پنڈی کی ہڈی فریکچر ہوئی ، ڈاکٹر فیصل سلطان