عمران خان پر قاتلانہ حملہ، ایک شخص جاں بحق، سابق وزیراعظم سمیت7 افراد زخمی

Nov 03, 2022 | 16:18:PM
24 نیوز, پی ٹی آئی, حقیقی آزادی مارچ, فائرنگ, عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ میں فائرنگ ،ایک شخص  جاں بحق ،عمران خان،فیصل جاوید ،عمران اسماعیل سمیت 5  افراد زخمی  ہوگئے۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ احمد چٹھہ کی حالت تشویشناک ہے۔

وزیر آباد کے  اللہ والا چوک میں گاڑی میں سوار  افراد نے عمران خان کے کنٹینر پر  فائرنگ کی ، زخمیوں میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا،  زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ٹانگ پر فائر لگے ہیں، پی ٹی آئی رہنما احمد چٹھہ، بھی زخمیوں میں شامل ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان  کو گرفتا ر کرلیا گیا ۔

ضرور پڑھیں : لانگ مارچ کے خلاف راولپنڈی کی سول سوسائٹی میدان میں آگئی

فائرنگ  کا واقعہ وزیرآباد کے  اللہ والا چوک میں پیش آیا ،فائرنگ کا واقعہ کنٹینر کے قریب پیش آیا، فائرنگ کے بعد بھگڈر مچ گئی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  محفوظ ہیں، واقعہ کے بعد عمران خان کو سخت حفاظتی حصار میں کنٹینر سے روانہ کردیا گیا۔

اے ایف پی کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان پر سیاسی ریلی کے دوران حملہ کرنے والے مشتبہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔عمران خان کے ایک سینئر ساتھی رؤف حسن نے اے ایف پی کو بتایا "ایک دوسرے شخص کو پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا،" انہوں نے مزید کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ پہلے حملہ آور کو کس نے گولی ماری۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے ۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکا نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ،آئی جی پنجاب نے آر پی او گجرات سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ،آئی جی پنجاب  کی ڈی پی او گجرات کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کردی ،آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ  واقعہ کی ہر پہلو سے انکوائری کی جائے ۔  فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ احمد چٹھہ کی حالت تشویشناک ہے،اعجاز چوہدی نے کہا ہے یہ پاکستان سے دشمنی ہے۔

عمران خان رک نہیں رہے اس لیے انہیں روکنے کے لیےیہ سب کیا جا رہا ہیں: اسد عمر 

خان صاحب کو گولی لگی ہے لیکن وہ اب بہتر ہیں گولی ان کی ٹانگ میں لگی ہے انہیں لاہور کے ہسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ چھ اور لوگوں کو بھی گولیاں لگی ہیں ۔احمد چھٹہ ذیادہ زخمی ہے، فیصل جاوید اور عمران اسماعیل بھی زخمی ہیں۔ ان کے علاوہ اور بھی لوگ زخمی ہیں۔عمران خان کو براستہ سڑک لاہور لایا جا رہا ہے۔ عمران خان رک نہیں رہے اس لیے انہیں روکنے کے لیےیہ سب کیا جا رہا ہیں۔ عمران خان کی حالت بہتر نہیں ہے انہیں بھی گولی لگی ہیں ۔

پی ٹی آئی کے زخمی رہنما لاہور شفٹ 

احمد چٹھہ اور عمر مائر کو لاھور اسپتال شفٹ کر دیا گیا، احمد چٹھہ کی ٹانگ پر فائر لگا تھا ،احمد چٹھہ کو آپریشن کے بعد لاھور اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، فیصل جاوید کو پہلے ہی لاھور منتقل کر دیا گیا،تمام زخمیوں کو لاھور شفٹ کیا جائے گا ۔

وزیر اعظم نے واقعہ کا نوٹس لے لیا

وزیر اعظم نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ،حکام سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعظم نے  وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یا درہے لاہور سے چلنے والے عمران خان کے لانگ مارچ میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔