آزاد کشمیر: کوچ کھائی میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق

Nov 03, 2021 | 13:02:PM
مسافر کوچ کھائی میں جا گری
کیپشن: مسافر کوچ کو حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی کے علاقے منجہاڑی میں ٹریفک کا المناک حادثہ 23 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی  ہو گئے، زخمیوں کو بلوچ ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

 تفصیلات  کے مطابق راولا کوٹ سے کوٹلی جانے والی مسافر کوچ  منجہاڑی کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی۔

کوچ میں موجود 23مسافر  جاں بحق ہو گئے، جبکہ 20 افراد  زخمی ہو گئے،مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ کوچ میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے۔

پولیس نے  بتایا ہے کہ حادثے کے بعد زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے خیال ر ہے ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ  حادثہ میں دو معصوم بچے اور چار خواتین بھی شامل ہیں۔حادثہ کی وجہ معلوم نہ ہو سکی جائے حادثہ قیامت صغریٰ کا منظر پیش کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خودکشی کا رنگ دیدیا