کورونا سے مزید11افراد مارے گئے، مثبت کیسز کی شرح 1.27فیصد 

Nov 03, 2021 | 07:10:AM
کورونا ، ملک ، اعداد و شمار
کیپشن: کورونا مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) حکومت کی بہتر حکمت عملی کے باعث کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پا لیا گیا ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موذی کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید   11افراد جاں بحق ہوگئے۔  561نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.27فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  پنجاب میں  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں43ہزار914افراد کے نئے ٹیسٹ کئے گئے، 561مثبت کیسز رپورٹ ہوئے،  جبکہ ہسپتالوں میں داخل 1ہزار313مریضوں  کی حالت تشویشناک ہے۔ 


 یہ بھی پڑھیں: سیمی فائنل میں کیا کریں گے؟؟بابراعظم نے اپنے عزائم ظاہر کردیئے