وفاقی وزیر بحری امور کا کراچی پورٹ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار 

May 03, 2026 | 17:55:PM
وفاقی وزیر بحری امور کا کراچی پورٹ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن  )وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ، کراچی پورٹ ٹرسٹ پر 19 جہازوں کی آمد اور ایک جہاز کی روانگی شیڈول ہے۔

 جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ 14 جہاز لنگر انداز، 7 روانہ ہوئے ، مختلف اشیاء کی ترسیل جاری ہے،کراچی پورٹ پر تجارتی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں ، لاجسٹکس شعبہ مستحکم ہو رہا ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 74 ہزار 603 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کی گئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ کنٹینرائزڈ کارگو سرِفہرست ہے، 45 ہزار 171 ٹن کی ترسیل کی گئی ،درآمدات 19 ہزار 303 ٹن، برآمدات 25 ہزار 868 ٹن ریکارڈ کی گئی ہیں ، بلک کارگو 11 ہزار 944 ٹن، کلنکر کی برآمدات 6 ہزار 114 ٹن رہی۔

وفاقی وزیر بحری امور نے بتایا کہ مائع کارگو کی ہینڈلنگ 10 ہزار 352 ٹن تک پہنچ گئی ہے،مسلسل جہازوں کی آمد و رفت، پاکستان کی سمندری تجارت میں بہتری کا اشارہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ متوقع